

Loading content...
اس کے باہر ایک وسیع و عریض میدان تھا جس میں لوگوں کے رش کی وجہ سے تل دھرنے کی جگہ نہیں تھی،کوفہ کے سبھی مردوں اور عورتوں نے سیاہ لباس پہن رکھے تھے اور راکھ ہاتھوں میں اٹھا رکھی تھی کیونکہ یزید ملعون نے شام سے یہ حکم بھیجا تھا کہ تمام اہل کوفہ اس قافلے کا استقبال کریں تاکہ حکومتِ وقت کے ماتھے سے بدنامی کا داغ دھل جائے اس لئے سارا کوفہ ، کیا دشمن کیا دوست سب ہی کوفہ کے باہر موجود تھے اور قافلہ پاک کی آمد کا انتظار کر رہے تھے ،ان میں سے کافی تعداد میں مرد اور عورتیں کربلا کے راستے پر چل پڑے تاکہ قافلہ پاک کا ایک دو میل چل کر استقبال کر سکیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار