

Loading content...
تاریخ مقتل بتاتی ہے کہ جس وقت قافلہ پاک کوفہ سے شام کی طرف روانہ ہوا تو اُس وقت بصرہ میں عبیداللہ ابن زیاد ملعون کے نائب کی حیثیت سے اس کا بھائی عثمان بن زیاد ملعون حاکم تھا اور اس کی پرواہ نہ کرتے ہوئے شیعانِ بصرہ نے سعید بن عبداللہ قعقاع خزاعی کی سر پرستی میں ایک مختصر سی فوج ترتیب دے کر یہ منصوبہ تیار کیا تھا کہ جس وقت شامی ملاعین پاک پردہ دارانِ توحید و رسالت صلواة اللہ علیہن کو شام لے جائیں گے تو ان کے ساتھ زیادہ سے زیادہ ایک یا دوہزار فوجیوں کا حفاظتی دستہ ہوگا،اُس وقت ہم ان پر حملہ کر کے پاک پردہ داران توحید و رسالت صلواة اللہ علیہن کو رہا کروا کر بحفاظت وطن پہنچائیں گے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار