

Loading content...
2یا3شعبان 61 ہجری بمطابق 26یا27 اپریل 681عیسوی بروزسومواریا منگل کربلا سے پاک پردہ دارانِ توحید و رسالت صلواة اللہ علیہن کے پاک محمل دریائے فرات کے کنارے کنارے اسی راستہ پررواں دواںہیں کہ جہاں سے گیار ہ محرم کے دن گزرے تھے، مگر اُس وقت کیفیت کچھ اور تھی اِس وقت اور ہے ، اُس وقت محملوں پر سر پوش نہیں تھے، چاروں طرف ملاعین و ظالمین تھے، اس وقت بھی فرات کے کنارے آباد بستیوں کے لوگوں نے اس قافلہ ئِ تسلیم ورضا کو جاتے ہوئے دیکھا تھااور آج بھی فرات کے کنارے پر آباد بستیوں کی عورتیں اور مرد راستے پر کھڑے انہیں دوبارہ کوفہ جاتے ہوئے دیکھ رہے تھے، اِن دونوں مواقع کی ایک بات مشترک ہے کہ اُس وقت بھی عورتوں نے رو رو کر پاک قافلے کا استقبال کیا تھا اور آج بھی وہ رو رو کر استقبال کر رہی تھیں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار