

Loading content...
میرا دل مانتا ہے کہ اُس وقت شہزادہ علیؐ اکبر علیہ الصلواة والسلام کے پاک مزار سے یہ جواب ضرور آیا ہو گا کہ آپ جس وقت خیریت سے وطن پہنچیں تو میری پاک بہن کو میری شہادت کی تفصیلات ہرگز ہرگز نہ بتانا کیونکہ وہ یہ سب کچھ برداشت نہیں کر سکے گی، خاص طور پر میرے زین سے اترنے کے متعلق تو بالکل ہی نہ بتانا،اور اگر وہ اُس خط کے متعلق سوال کرے جو اس نے دسویں کے دن لکھا تھا تو میری طرف سے اس کی پیشانی چوم کر بس اتنا کہہ دینا کہ آپ کے بھائی کی پاک جوانی کو کفر و نفاق کی نظر لگ گئی ہے، اسے جوانی راس نہیں آ ئی ، اگر پھر بھی اس کی تشفی نہ ہو تو میرا خون آلود سرخ لباس اسے دکھا دینا، امید ہے کہ اس کے تمام گلے شکوے دور ہوجائیں گے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار