

Loading content...
ان کی یہ کیفیت دیکھتے ہوئے امام سجاد علیہ الصلواة والسلام نے انہیں آگاہ فرمایا کہ آپ کا پاک لعل کسی اور جگہ پر نہیں ہے بلکہ جس وقت میں نے اپنے پاک بابا علیہ الصلواة والسلام کی مزار بنایا تھا تو آپ کے اُس معصوم لخت جگر کو میں نے بابا پاک علیہ الصلواة والسلام کے سینے پر سلا دیا تھا، یہ سنتے ہی پاک معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا اپنے سرتاج کے مزار پر تشریف لے آئیں اورروتے ہوئے اپنے معصوم لعل سے مخاطب ہوئیں، فرمایا اصغرؐ بیٹا! اٹھو ماں کی آغوش کب سے آپ کیلئے ترس رہی ہے، اسے پھر سے زینت دو، میں اپنے لخت جگر کو جی بھر کے پیار کروں، آپ کی معصوؐمہ بہن صلواة اللہ علیہا نے آپ کو بہت بہت دعائیں دی ہیں، میرا لعل میں مجبورتھی میں اُسے شام چھوڑ آئی ہوں، وہ ہر وقت آپ کی پیاس کو یاد کرتے ہوئے آنسو بہایا کرتی تھیں،زندان میں بھی وہ آپ کا دریدہ لباس ہاتھوں میں لے کر مجھے لوری سنایا کرتی تھی،آخر کار وہ آپ کی یاد میں آنسو بہاتی ہوئی مجھے نور محل میں اکیلا چھوڑ کر چلی گئیں،افسو س تویہ ہے کہ میں اسے بھی آپ ہی کی طرح پیاسا سلا آئی ہوں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار