

Loading content...
ایک روایت یہ بھی ہے کہ کربلا معلی میں تشریف آوری کے وقت سب سے زیادہ دگرگوں حالت شہزادہ علیؐ اصغر علیہ الصلواة والسلام کی پاک والدۂ گرامی صلواة اللہ علیہا کی تھی ،وہ زیادہ وقت تو گریہ فرماتی رہتیں مگر کسی وقت اچانک اُٹھ کر کسی بھی سمت میں چل پڑتیں، اور جب ان سے دریافت کیا جاتا کہ آپ کہاں تشریف لے جا رہی ہیں؟ تو روتے ہوئے فرماتیں کہ اس دشت میں میرا ایک معصوم لعل گم ہو گیا ہے، میں اسے تلاش کرنے جا رہی ہوں، پھر چلتے چلتے اس پاک معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا کوجو بھی جگہ تھوڑی سی بلند نظر آتی، وہ اسے اپنے نورِ نظر کی مزار سمجھ کر ،ہائے میرا معصوم اصغر کہہ کر وہیں بیٹھ جاتیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار