

Loading content...
یہ تین دن پاک مستورات صلوات اللہ علیھین نے کیسے گزارے اسکی تفصیل کسی بھی صاحب مقتل نے بیان نہیں کی ، مگر ہر صاحب شعور اتنا اندازہ تو کر ہی سکتا ہے کہ صحرائے کربلا میں بکھرے ہوئے ان پاک مزاروں پر پاک مستورات صلواة اللہ علیہن کیسے گئی ہوں گی، کسی وقت کسی پاک مزار پر تشریف لے جاتی ہوں گی وہاں رونے کی حسرت پوری کرتی ہوں گی، پھر دوسرے پاک مزار پر جا کر گریہ فرماتی ہوں گی، اسی طرح گریہ و زاری اور ماتم و عزاداری میں یہ تین شب و روز گزرگئے ہوں گے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار