

Loading content...
میرا ذاتی عقیدہ یہ ہے کہ امام زین العابدین علیہ الصلواة والسلام کو کسی شہید کی قبر کھودنے کی ضرورت ہی پیش نہیں آئی ہوگی، کیونکہ آپ جو نہی مزاراتِ مقدسہ کے قریب تشریف لے گئے ہوں گے اور یہ ارادہ فرمایا ہو گا کہ پاک سروں کو ابدانِ مقدسہ کے ساتھ ملحق کروں تو اس وقت خود بخود شہدائے کربلا علیہم الصلواة والسلام کے پاک مزار کھل گئے ہوں گے اور ہر شہید نے اپنا سر خود وصول کیا ہو گا،لیکن جس وقت پاک سروںکو پاک مزاروںکے قریب لے گئے ہوں گے تو پاک پردہ دارصلواة اللہ علیہن بھی تو ساتھ ہی ہوں گے اور انہوں نے بھی تویہ منظر دیکھا ہو گا ،جس وقت پاک مزارات کھلے ہوں گے تو پاک مستورات صلواة اللہ علیہن کو پاک لعل بھی تو نظر آئے ہوں گے اور خدا جانے اُس وقت پاک مستورات صلواة اللہ علیہن کا کیا حال ہوا ہو گا ………
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار