

Loading content...
میرا لعل! آج میں آپ کو بالکل اسی طرح آغوش میں لینا چاہتی ہوں کہ جیسے کمسن بچے کو ماں گود میں لے کر بیٹھتی ہے، آج میں آپ کو معصوم سمجھ کرپوری زندگی کی حسرتوں کی تکمیل کروں گی میرا لعل میں یہ بھی سمجھتی ہوں کہ آپ کو مجھ سے یہ شکایت بھی ہو گی یا شاید آپ مجھ سے ناراض بھی ہوں گے کہ میں آپ کو کفن نہیں پہنا سکی،آپ کو دفن نہیں کر سکی اور میں اپ کوکربلا کی گرم زمین پر سلا کر چلی گئی تھی، میری مامتا کے سرمائے! آپ تو جانتے ہی ہیں کہ بیکس و ناچار ماں کی مجبوری تھی، مگرآج میں ہر حسرت کی تکمیل کروںگی بس آپ مجھے ایک بار ماں کہہ کر پکاریں کہیں میری یہ حسرت باقی نہ رہ جائے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار