

Loading content...
شہزادہ علیؐ اکبر علیہ الصلواة والسلام کی پاک والدہ سیدة الثقیف بی بی پاک صلواة اللہ علیہا نے جس وقت جوان بیٹے کا سر اپنی آغوش میں لیا ہو گا تو ضرور فرمایا ہوگا کہ بچپن میں تو میں آپ کی کوئی خدمت نہیں کر سکی ، حالانکہ ہر ماں کی دلی خواہش ہوتی ہے کہ اپنے معصوم بچوں کو خود نہلائیں، اچھے اچھے کپڑے پہنائیں، اور پھراپنی آغوش میں سلا کر پیار کریں مگر میں تو ان تمام باتوں سے محروم تھی ،اٹھارہ سال تک تومیں نے عالیہ بی بی صلوات اللہ علیھا کے ساتھ کیے ہوئے وعدے کے مطا بق آپ کو بیٹا بھی نہیں کہا مگر میں یہ بھی سمجھتی ہوں کہ آپ کے دل میں بھی یہ حسرتیں کروٹ بدلتی رہی ہوں گی کہ کاش کبھی میری سگی پاک والدہ صلواة اللہ علیہا ماں بن کر مجھے آپنی آغوش میں سلاتیں، کبھی مجھے بھی پیار فرماتیں ، میں ان سے اپنے ناز منواتا اور وہ اولاد کی طرح میری نازبرداریاں کرتیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار