

Loading content...
جناب سید الساجدین علیہ الصلواة والسلام نے فرمایا کہ آپ تمام مستورات صلواة اللہ علیہن سے فرمائیں کہ ان پاک سرہائے اطہارکو دوبارہ غسل دیں،انہیں کفن بھی پہنائیں، اور سدر وکافور سے حنوط بھی کریں، کیونکہ عاشور کی شام ان تمام مستورات کی یہی حسرت تھی کہ اگر امت اجازت دے دیتی تو ہم ان غریبوں کی لاشوں کو غسل بھی دیتے، کفن بھی پہناتے، اور خود دفن بھی کرتے، لیکن امت ملعون نے اس وقت یہ حسرت پوری نہ کرنے دی مگر آج تو ہم آزاد ہیں اس لئے مناسب یہی ہے کہ آج تمام مستورات اپنے احباب کی تکفین و تدفین کر کے اپنے دل کی ایک ایک حسرت کو پورا کرلیں ،رات کے پردے میں معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا کی نگرانی میں ایک ایک سراطہر کو غسل دیا گیا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار