

Loading content...
مردوں میں عزاداری اور ماتم داری کا سلسلہ شام تک جاری رہا، جس وقت شام ہوئی تو جناب سجاؐد علیہ الصلواة والسلام نے آکر پاک پھوپھی صلواة اللہ علیہا کی خدمت میں عرض کیا آپ کے دکھ درداور حسرتوں کا درمان تو ممکن ہی نہیں ہے ، آپ کے دردوں کا حقیقی اختتام تو اُس دن ہو گا کہ جس دن آپ کے آخری لخت جگر عجل اللہ فرجہ الشریف منتقم بن کرآئیں گے ، خداکرے انہیں آنے میں دیر نہ ہو ،مگر ہم چاہتے ہیں کہ جو سرہائے اطہر و اقدس ہم شام سے لائے ہیں، انہیں آج ہی اس رات کے پردے میں متعلقہ اجساد و ابدانِ طاہرہ کے ساتھ ملحق فرما دیں اس لئے آپ اِن کی آخری زیارت کر لیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار