

Loading content...
جیسے جیسے قریبی بستیوں میں قافلہئِ تسلیم و رضا کی شام سے واپسی کی اطلاع پہنچتی گئی، تمام زن ومرد پرسہ داری کیلئے کربلا جمع ہونے لگ گئے ،رات ہوتے ہوتے کربلا معلی میں ماتم دارانِ کریم کربلا علیہ الصلواة والسلام کا جم غفیر اکٹھا ہو گیا اور یہ سلسلہ پورے تین دن تک جاری رہا، قافلہ تسلیم و رضا کی آمد کی خبر کوفہ بھی پہنچ گئی اور وہاں سے بھی تعزیت کرنے والے کربلا پہنچنا شروع ہو گئے بس یوں سمجھ لیں کہ سر زمینِ کربلا پرلوگوں کا ایک جمِ غفیر اکٹھا ہو گیا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار