

Loading content...
فرما رہی تھیں کہ یہی تووہ مقام تھا کہ جہاں میں ظالم کو ظلم کرتے ہوئے دیکھ رہی تھی یہی وہ مقام تھا کہ جہاں شمر ملعون رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بوسہ گاہ پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا تھا ، کعبہئِ دین و ایمان کو منہدم کررہا تھا ، میں قرآن سر پر اٹھائے اس ملعونِ ازل کو خدا و رسولؐ کے واسطے دے رہی تھی مگر اس ظالم نے ظلم نہ روکا ، اس وقت کوئی ایسا ہمدرد یا عزیز بھی موجود نہیں تھا کہ جسے میں بھیج دیتی اور وہ آپ کے پاک سر کو ہی اپنی آغوش میں لے لیتا ،معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا کی مرثیہ خوانی پر سرہائے شہداء علیہم الصلواة والسلام نے رونا شروع کیا، مستورات صلواة اللہ علیہن نے پتھروں سے ماتم شروع کیا تو ان کے خون سے پاک تربت رنگین ہونے لگ گئی، امام مظلوم علیہ الصلواة والسلام کی زلفوں میں خونِ اصغر علیہ الصلواة والسلام کی تازگی نمودار ہوئی، زمین کربلا متزلزل ہوئی، جناب سجاؐد علیہ الصلواة والسلام دوڑکر پاک پھوپھی صلواة اللہ علیہا کے قدموں پر آگرے اور عرض کیا پھوپھی اماں صلواة اللہ علیہا! حوصلہ کریں ، آپ تو پہلے ہی بہت کمزور ہیں، پھوپھی اماں مرثیہ روک دیں ورنہ میرا جگر پھٹ جائے گا ، تمام شہداء علیہم الصلواة والسلام کے سر گریہ کناں ہیں، پھوپھی اماں قیامت آنے والی ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار