

Loading content...
میں آپ کو بتاتا ہوں کہ جس وقت پاک معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا نے پاک بھائی علیہ الصلواة والسلام کے مزارِاطہر پر پہنچ کر ماتم شروع کیا تو دل میں درد و غم کا طوفان موجزن ہوا، پاک بی بی صلواة اللہ علیہا نے بھائی کے پاک مزار سے ایک پھول (پتھر) اٹھایا اور اسے ہاتھ میں لے کر پاک بی بی صلواة اللہ علیہا نے سر اطہر پر ماتم کرنا شروع کیا ،رو بھی رہی تھیں ،سر اطہر پر ماتم بھی فرما رہی تھیں اور بھائی کی مظلومیت پر نوحہ بھی پڑھ رہی تھیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار