

Loading content...
جس وقت معظمہ عالیہ بی بی صلواة اللہ علیہا وہاں پہنچیں کہ جہاں امام مظلوم علیہ الصلواة والسلام نے زین چھوڑی تھی تو دیکھا کہ وہاں ابھی تک خون کے نشانات موجود تھے مگر وہ خون خشک ہو چکا تھا، کافی دیر تک یہاں گریہ فرماتی رہیں، پھر وہاں سے روتے اور ماتم کرتے ہوئے پاک پردہ دارؐ اُس مقام پر تشریف لائے جہاں امام مظلوم علیہ الصلواة والسلام نے آخری سجدہ ادا فرمایا تھا، پاک بی بی صلواة اللہ علیہا نے بھائی کی مقتل گاہ کو غور سے دیکھا، خشک خون کے اثرات نظر آئے تووہ روتے روتے وہیں زمین پر بیٹھ گئیںپھر بین کیا کہ یہ ستم رسیدہ بہن تو آپ کو اِسی مقام پر سلا کر گئی تھی خدا جانے اتنی دور مزار کیسے بن گیا ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار