

Loading content...
میرا سلام قبول فرما اے میرے بے دردی سے شہید ہونے والے پاک بھائی کہ جس کا سر اطہر امت نا بکارنے منزل معراج تک بلند کیااور پھر شہرشہر پھرایا ، ہائے میرا وہ پاک ویر کہ جسے بہنیں سدر وکافور بھی نہ دے سکیں، ہائے جسے بہنیں غسل و کفن بھی نہ دے سکیں اور بغیر سدر و کافور کے جس کا جسم دفن کر دیا گیا،اسی طرح گریہ و ماتم کے کہرام میں بین سنائی دیتے رہے پاک سیدہ صلواة اللہ علیہا نے ایک اور بین کرتے ہوئے فرمایا کوئی بھائی تو آج ہمیں پیدل چلتا ہوا دیکھتا کوئی تو مجھے بتاتا کہ پاک والدہ صلواة اللہ علیہا کی پاک ردا کے سائے میں میں کیسی لگ رہی ہوں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار