

Loading content...
ہائے درد رسیدہ ماں کے غریب بیٹے! اے ستم رسیدہ ماں کے ذبیح القفا نورِ نظر! آپ کا سر اطہر کہاں ہے؟کہ میں اسے آغوش میں لوں٭ واین اخواتک الاسیر مجھے یہ بھی بتاؤ کہ میری مجبور و بے کس بیٹیاںصلواة اللہ علیہن کہاں ہے؟ کہ میں انہیں بھائیوں اور بیٹوں کا پرسہ دوں… میری کائنات سے افضل بہوئیں کہا ں ہیں؟ ان سے کہیں کہ مجھے آکر گلے لگائیںتاکہ میں انہیں بیٹوں کا پرسہ بھی دوں اور ان سے یہ بھی پوچھوں کہ ہمارے گھر کے ساتھ رشتہ جوڑ کر وہ دکھوں اور دردوں سے پریشان تو نہیں ہو گئیں ؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار