

Loading content...
یحییٰ برمکی کی بیوی نے بتایا کہ اِسی طرح روتے ہوئے پاک معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا نے حورانِ جنت کی طرف نگاہ فرمائی ، طبیہ نامی حور سے مخاطب ہو کر فرمایا کہ تم فوراً مدینہ چلی جاؤ اورہمارے پاک باباتاجدارِ انبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت اقدس میں ہماری طرف سے عرض کرو کہ کل یوم اربعین ہے ، ہمارے مظلوم لعل علیہ الصلواة والسلام کا چہلم ہے، ہم کربلا پہنچ چکے ہیں، آپ بھی تشریف لے آئیں اورشریک عزا ہوں، ہم یہاں اِس انتظار میں ہیں کہ آج کون کون اس دکھیاری ماں کو مظلوم بیٹے کا پرسہ دینے کے لئے آتا ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار