

Loading content...
اے دیدۂ مادر کے نور…اے میرے مضطر جگر کے ثمر…اے میرے تین دن کے پیاسے مظلوم… دو دریاؤں کے درمیان تشنہ دہن رہ جانے والے میرے مظلوم لعل… میں آپ کے تشنہ لبوں کے قربان… آپ کی گرد آلود زلفوں کے قربان… آپ کے زرد رُخسار وں کے قربان،وہ ظالم کتنے سنگدل تھے کہ جنہوں نے آپ کے پیاسے گلے پر بے دردی سے ظلم ڈھائے، کسی کو بھی آپ کی مظلومیت پر رحم نہ آیا ، نہ تو انہیں خدا کا خوف تھا، نہ ہی میری بددعا کا ڈر، نہ انہوں نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا لحاظ کیا اور نہ ہی ان بدبخت لوگوں کو امیر کائنات علیہ الصلواة والسلام سے شرم آیااور نہ ہی انہوں نے آیاتِ قرآنی کا احترام کیا، اتنی بے دردی سے تو کوئی کسی جانور کو بھی ذبح نہیں کرتا کہ جس طرح یہ ملاعین قتلِ صبر کے مرتکب ہوئے ہیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار