

Loading content...
میں نے خواب میں دیکھا کہ صحرائے کربلا ہے ،گنج شہداء میں چار ہزار حوران جناں داخل ہوئیں اُن سب کے لباس سیاہ تھے انہوںنے ایک نورانی عماری کو اٹھایا ہوا تھا ،حورانِ جنت کی سردار جس کا نام طیبہ تھا، اس نے آگے بڑھ کر عماری کا پردہ اٹھایا ،میں نے دیکھا کہ شہنشاہِ کربلا علیہ الصلواة والسلام کی مادرِ گرامی القدر ملکہئِ عالمین سیدة النساء العالمین صلواة اللہ علیہا سیاہ ماتمی لباس زیب تن کئے، سر برہنہ، پا برہنہ عماری سے برآمد ہوکر امام مظلوم علیہ الصلواة والسلام کے پاک مزار کی طرف روانہ ہوئیں، جس وقت ملکہ عالمین بی بی پاک صلواة اللہ علیہا کی نگاہ مظلوم بیٹے کے مزار پر پڑی تو پاک بی بی صلواة اللہ علیہا نے ایک دردناک بین کیاواحسیناؐہ جس سے کائنات کا سکوت درہم برہم ہوا،پاک معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا نے بیٹے کے مزارِ اطہر کو گلے سے لگا لیا اور ایک بین کیا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار