

Loading content...
ہم چھ لوگ 19صفر المظفرسنہ62ہجری کے دن بعد از نماز صبح کوفہ سے روانہ ہوئے ،19صفر کے دن کا ابھی کچھ وقت باقی تھا کہ ہم غاضر یہ کی بستی میں جا پہنچے، اہلیانِ غاضریہ کو جس وقت یہ معلوم ہوا کہ صحابی رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جناب جابر بن عبداللہ انصاری شہدائے کربلا علیہم الصلواة والسلام کی زیارت کیلئے آئے ہیں تو بستی کے لوگ جمع ہوگئے انہوں نے پرتپاک انداز میں ہمارا خیرمقدم کیا اوراس بات پر اصرار کرنے لگے کہ آپ سب آج رات ہمارے مہمان رہیں کیونکہ کربلا معلی یہاں سے پانچ چھ میل دور ہے، وہاں جاتے جاتے آپ کو رات ہو جائے گی، چونکہ آپ تھکے ہوئے ہیں اور زیارات تو آپ پھر بھی صبح ہی کرسکیں گے اور صبح ہم بھی آپ کے ساتھ چلیں گے، ان کے اصرار پر ہم نے وہ رات وہیں غاضریہ میں گزاری ،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار