

Loading content...
یحییٰ برمکی کہتے ہیں کہ ہمارا دوسرا دن بھی اسی طرح ان کے پاک ذکر اور گریہ و زاری میں گزر گیا ، پھر اگلی صبح جس وقت ہم نمازِ فجر سے فارغ ہوئے اور جناب جابر سے اجازت کے خواہاں ہوئے تو انہوں نے فرمایا کہ مناسب تو یہی ہے کہ میں بھی آپ کے ساتھ چل کر شہنشاہِ کربلا علیہ الصلواة والسلام کی زیارت کر آؤں، کافی دنوں سے میرا دل بھی چاہ رہا تھا مگر ضعیفی مانع تھی اورمیرے لئے اس ضعیفی کی وجہ سے اکیلے سفر کرناکافی مشکل ہو گیا ہے، اب اگر آپ لوگ مجھے بھی اپنے ہمراہ لے چلیں تو میں بھی آپ کی وجہ سے اپنے مولا علیہ الصلواة والسلام کی زیارت کر لوں گا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار