

Loading content...
فرمایا یحییٰ! میں تمہیں کیا بتائوں در حقیقت شہنشاہِ انبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پوراجسم اس نور کے کلی تصرف میں رہتا تھا ، یعنی اُن کا پورا جسم ان کے نام وقف تھا ،سلطانِ انبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دوش مبارک ان کی مسند تھے،رحمت کل صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے گوش ہمیشہ اس پاک شہزادے علیہ الصلواة والسلام کی دل نواز باتوں کے مشتاق رہتے تھے ،لسانِ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کی غذا کیلئے شیر مادر کا درجہ رکھتی تھی ، تاجدارِ ھل اتیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا دہن مبارک ان کے بوس و کنار کیلئے وقف تھا،سرکاؐر رسالت مآبصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پاک آنکھوں کیلئے یہ نورِچشم تھے،رحمت عالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا سینہئِ اقدس ان کی آرام گاہ تھا،مظہر ذاتِ ذوالجلال صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پشت اطہر ان کی سواری کیلئے ہمہ وقت وقف تھی،مبدۂ انوارِ اِلٰہی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم والّلیل کی زلفیں ناقہ کی مہار کی طرح ہر وقت انہی کے دست قدرت میں نظر آتی تھیں، مخزنِ نبوت و رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاک لباس کی جیبوں کو یہ پاک شہزادہ رکابوں کی جگہ استعمال فرمایا کرتے تھے… الغرض آپ یوں سمجھ لیں کہ سرکار احمد مختار صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جسمِ محبوبی کے یہ پاک لعل کلی طور پرمتصرف و مختیار تھے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار