

Loading content...
جناب جابر بن عبداللہ انصاری کی کربلا میں آمد کے جوواقعات ہیں ان کے کئی راوی ہیں جن میں سے عطیہ عوفی یا عطا کوفی اور یحییٰ برمکی زیادہ مشہور ہیں ان کے علاوہ بہت سے دیگر راوی بھی ہیں جنہوںنے زیارت اربعین کی تفصیلات بیان کی ہیں انہوں نے اربعین یعنی20 صفر کو قافلہ پاک کی آمد کا ذکر نہیں کیا بلکہ صرف زیارت کا ذکر کیا ہے اور جنہوں نے قافلہ پاک کی آمد کا ذکر کیا ہے انہوں نے اربعین کا ذکر نہیں کیا ، اکثر صاحبانِ مقتل کو اشتباہ ہوا ہے اور انہوںنے یہ سمجھ لیا ہے کہ قافلہ پاک 20صفر کو کربلا پہنچا میں یہاںیحییٰ برمکی کی روایت پیش کرنا چاہتا ہوں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار