

Loading content...
گریہ و بین کی صدائوں میں ماتم کرتی ہوئی مخدراتِ عصمت وطہارت صلواة اللہ علیہن پاک مزاروں کی طر ف روانہ ہوئیں ،میرا دل کہتا ہے کہ اُس وقت معظمہ عالیہ بی بی صلواة اللہ علیہا نے یہ دعا ضرور فرمائی ہوگی کہ اے ربِ ارض وسماوات! ہمیں اپنے پاک بھائیوں کے گھر دوبارہ آباد دِکھانا،اس پاک گھر کی ویرانی اب بہن سے ہرگز برداشت نہیں ہوگی ، اے رب ذوالجلال والاکرم ہمارے پاک منتقم عجل اللہ فرجہ الشریف کے آنے میں دیر نہ کرنا اسے جلد اِذنِ ظہور عطا فرمانا تاکہ وہ ظالمین سے ایک ایک ظلم کا انتقام لے سکیں،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار