

Loading content...
اس کے بعد ام المصائب بی بی پاک صلواة اللہ علیہا نے محمل میں سے ایک اور پاک سر برآمد فرمایا ، پرور دگارِ وفا علیہ الصلواة والسلام کا وہ پاک سران کی پاک ہمشیر کے سپرد کیا، جس وقت پاک مستورات صلواة اللہ علیہن کی نظر پردوں کے ضامن پر پڑی تو تمام مستورات صلواة اللہ علیہن شہنشاہِ وفا کی پاک ہمشیر کے پاس جمع ہو گئیں، روتے ہوئے فرمایا اے مالکِ ملک وفا!ذرا آنکھیں توکھولو اور دیکھو تو سہی کہ شام کے بازاروں اور درباروں نے ہماری کیا حالت بنا دی ہے ؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار