

Loading content...
مدت کی ترستی ہوئی پاک ماں صلواة اللہ علیہا ایسے لختِ جگر کے سر پر پہنچیں جیسے پانی اونچائی سے زمین کی طرف آتا ہے انہوں نے ہاتھ بڑھا کر لختِ جگر کا پاک سر دونوں ہاتھوں پر وصول کیا اور روتے ہوئے فرمایا آؤمعظمہ عالیہ بی بی صلواة اللہ علیہا کے لخت جگر! آؤ میں آپ کو اپنی آغوش میں سلاؤں، زندگی بھر جو حسرت میرے دل میں رہی آؤ آج تو میں اس کی تکمیل کرلوں، بچپن میں توآپ کو اٹھانے کا موقع نہیں ملا تھا آؤ آج کمسن سمجھ کر آپ کو اٹھاؤں، مگر خدا کرے کہ جس طرح میں آج آپ کو اٹھا رہی ہوں ، اس طرح کوئی ماں اپنے نورِ نظر کو نہ اٹھائے ،یہ بین سن کر گریہ و زاری کا کہرام بپا ہوا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار