

Loading content...
اسی دوران معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا نے نگاہ فرمائی تو دیکھاسامنے اس پاک شہزادے کی پاک والدہ صلواة اللہ علیہا حسرت و یاس کی تصویر بنی اپنے لخت جگر کے سر کو دیکھ رہی تھیں، ہونٹوں پر خاموشی کا سکوت تھا مگر نگاہیں آنسوؤں کی زبان میں دل میں موجزن طوفانِ درد کی ترجمانی کررہی تھیں، پاک بی بی صلواة اللہ علیہا نے انہیں اپنے قریب بلایا اور فرمایا کہ آئیں اپنے نورِ دیدہ و دل کا پاک سر یہ سمجھتے ہوئے وصول کریں کہ یہ پاک لعل کمسن ہے اور آپ پہلی بار لختِ جگر کو آغوش میں لے رہی ہیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار