

Loading content...
اس کے بعد معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا نے ایک اور پاک سر برآمد فرمایاکہ جس کے رخِ انور کی ریش مبارک بہارِ جوانی کی آمد کی خبر دے رہی تھی، آپ سمجھ ہی گئے ہوں گے، یہ پاک بی بیصلواة اللہ علیہا کے اُس جوان لعل کا سر اطہر تھا کہ جسے انہوں نے اٹھارہ سال تک نگاہِ بد سے بچانے کے لئے پردے میں پالا تھا، اس پاک سر کو اٹھا کر پہلے انہوں نے پیشانی، رخساروں اور ہونٹوں پر بوسے دئے پھر فرمایا بیٹا! میرے دل میں حسرت ہے کہ سفرِ شام کی تھکی ہاری اس پھوپھی کو کم از کم ایک مرتبہ تو ماں کہہ کر پکارو تاکہ میری شام کے پردرد سفر کی ساری تھکن دور ہو جائے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار