

Loading content...
میں سمجھتا ہوں کہ وہ 27 رجب ہی ہوگی کیونکہ آنے والی رات شبِ جمعہ تھی اور یہ ایک مسلمہ امرہے کہ ہر شب جمعہ تمام پاک معصومین علیہم الصلواة والسلام کربلا میں تشریف لاتے ہیں اور وہاں عزاداری کا قیام فرماتے ہیں، اسی لئے جناب شریکتہ الحسینؐ پاک بی بی صلواة اللہ علیہا نے بھی یہ کوشش ضرورکی ہوگی کہ ہم اس وقت کربلا پہنچیں کہ جس وقت ہمارے پاک نانا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، پاک بابا علیہ الصلواة والسلام، والدۂ گرامی صلواة اللہ علیہا اور پاک بھائی مولا امام حسن علیہ الصلواة والسلام کربلا میں موجود ہوں، تاکہ ہم انہیں شام کے حالات بھی سنائیں، ان کو پرسہ بھی دیں اور خودان کا پرسہ وصول بھی فرمائیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار