

Loading content...
اس کے بعد جناب جابر بن عبداللہ انصاری وقتاً فوقتاً زیارت کیلئے کربلا معلی آتے رہے تااینکہ کوفہ میں یہ اطلاع پہنچی کہ پاک قافلہئِ تسلیم و رضا شام سے روانہ ہونے والا ہے ، یہ اطلاع ملتے ہی بہت سے کوفی، اسدی اور کئی بنی ہاشم علیہم الصلواة والسلام کے پاک افراد بھی کربلا میں آ کر قافلہ پاک کے انتظار میں مصروف ہو گئے ، تاکہ پاک خاندان علیہم الصلواة والسلام کا شایانِ شان استقبال کیا جا سکے، ان میں جناب حسن مثنیٰ علیہم الصلواة والسلام بھی شامل تھے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار