

Loading content...
یہ پاک شہزادہ علیہ الصلواة والسلام شہنشاہِ انبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کامل و اکمل ترین شبیہہ تھے، حسن بے مثال کے مالک تھے، فخر یوسف تھے، ان کی جبین منور کے سامنے عرش اِلٰہی کی نورانیت بھی ہیچ تھی، جس وقت ان کی پاک زلفیں خم کھا کر رخساروں کو چومتی ہوئی شانوں پر لہراتیں تو ایسا محسوس ہوتا کہ جناب یوسف علیہ السلام کا حسن انہی کا صدقہ تھا، جب چہرے پر نقاب ڈالے باہر تشریف لاتے تو اس حسنِ بیمثال کو نقاب بھی چھپا نہیں پاتے تھے وہ اپنے پاک گھر کیلئے زینت اور باعث رونق تھے، زیارت گاہِ آلِ محمدؐ علیہم الصلواة والسلام تھے، اپنے پاک گھر کے تطہیر مزاج مقدس ماحول میں جس وقت چہرے سے نقاب الٹتے تھے تو پاک مخدراتِ عصمت صلواة اللہ علیہن صلوات پڑھتے نہ تھکتیں ، کیونکہ وہ تمام احباب و اقارب کی جان تھے، مگر افسوس صد افسوس کہ امت ملعون نے انہیں بے دردی اور ظلم سے شہید کر دیا اور یقین جانیں کہ ان کی شہادت کے بعد جوانی بھی جوانی نہیں رہی ،اور نہ پھر جوانی کی وہ بہار دوبارہ نگاہِ خلق نے کسی جوان کے چہرے پر دیکھی ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار