

Loading content...
جس وقت ہم اُس موڑ پر پہنچے تو وہاں جناب جابر انصاری اپنی سواری سے اترے پھر انہوں نے دریائے فرات میں غسلِ زیارت کیا پھر دوسرا لباس طلب کیا کیونکہ وہ خود بھی کوفہ سے ایک اضافی لباس ساتھ لائے تھے اور مجھے بھی انہوں نے دو لباس لے جانے کا حکم دیا تھا،جس وقت وہ دوسرا لباس پہن چکے تو میں نے دیکھا ان کا وہ لباس احرام کی طرح کا تھا اس کے بعد انہوں نے اپنا سامان طلب کیا اس سامان میں ایک ہمیانی یعنی پیسے رکھنے والی تھیلی تھی انہوںنے اس میں سے سعد کوفی جو ایک خوشبو ہے وہ برآمد کی، وہ خوشبو انہوں نے خود بھی استعمال کی اور ہمیں بھی عطا فرمائی پھر وہ چھوٹے چھوٹے قدم اٹھاتے ہوئے کربلا کی جانب روانہ ہوئے، میں نے چھوٹے چھوڑے قدم اٹھانے کی وجہ پوچھی تو انہوں نے فرمایا کہ آپ کو معلوم ہونا چاہے کہ زیارت کرنے والے کو ہر قدم پر ایک لاکھ چوبیس ہزار نبی کا ثواب ملتا ہے ،اس لئے میں چھوٹے چھوٹے قدم اٹھا رہا ہوں۔ پھر انہوں نے صدائے تکبیر بلند کرنا شروع کی اور ہر قدم پر اللہ اکبر، اللہ اکبر، فرما رہے تھے اور ساتھ ہی وہ تسبیحات بھی ادا کر رہے تھے ، اس طرح وہ مزارِ امام مظلوم علیہ الصلواة والسلام تک پہنچے ،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار