

Loading content...
قافلہئِ تسلیم و رضا کی شام سے واپسی یا داخلہ ئِ کربلا کے واقعات جب بھی بیان کئے جاتے ہیں تو انہیں اس انداز میں لکھا یا بیان کیا جاتا ہے کہ قارئین یا سامعین بہت سی غلط فہمیوں کا شکار ہوجاتے ہیں اور میں چاہتا ہوں کہ ان غلط فہمیوں کا جہاں تک ممکن ہو سکے ازالہ کرتا چلوں، اس لئے اکثر اوقات مجھے اپنے مضمون کو روک کر وضاحتیں کرنی پڑ جاتی ہیں، یہ بات اگرچہ مجالس کے ماحول سے مطابقت نہیں رکھتی مگر میری مجبوری یہ ہے کہ میں روایتی انداز میں مجالس لکھنے یا پڑھنے کی بجائے اپنے سامعین و قارئین کو حقائق سے روشناس کرانا چاہتا ہوں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار