

Loading content...
نینواکے بن میں جناب شریکتہ الحسینؐ صلواة اللہ علیہا نے روتے ہوئے پاک بھائی سے مخاطب ہو کر دوسرا بین کیا کہ اس سر زمین پر چلتے ہوئے تو میرا جگر ٹھنڈا ہو رہا ہے کیونکہ یہ شام نہیں بلکہ کربلا ہے اور یہ تو وہ پاک نگری ہے جو ہم نے خود خرید کر اپنے لخت جگر کے نام کی تھی ،میرا ویر یہاں تو پردوں کا انتظام بھی ہے یہ بازار بھی نہیں ہے ظالم لوگ بھی نہیں ہیں،یہ سفر بھی کوئی طویل نہیں ہے یہاں چل کر تو مجھے فخر ہو رہا ہے کیونکہ یہ کسی غیر کا نہیں بلکہ میرے پردوں کے ضامن کا حکم ہے ،آج اگر میں حکم نہیں مانوں گی تو پھر کون مانے گا؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار