

Loading content...
پھراس کے بعد جناب عالیہ بی بی صلواة اللہ علیہا نے شہدائے کربلا علیہم الصلواة والسلام کے پاک سر پاک مستورات میں تقسیم کئے ، شہزادہ امیر قاؐسم علیہ الصلواة والسلام کی پاک والدہ صلواة اللہ علیہا کو اُن کے دولہا بیٹے کا سر دیا ، شہزادہ علیؐ اصغر علیہ الصلواة والسلام کے پاک سر کو اُن کی پاک والدہ صلواة اللہ علیہا نے سینے سے لگایا، شہزادہ علیؐ اکبر علیہ الصلواة والسلام کا سر اطہر ان کی پاک والدہ صلواة اللہ علیہا کو دیا گیا، شہنشاہِ وفا علیہ الصلواة والسلام کی پاک ہمشیر صلواة اللہ علیہا نے اپنے وفادار بھائی کا سر آغوش میں لیا اور امام مظلوم علیہ الصلواة والسلام کا سر پاک معظمہ عالیہ بی بی صلواة اللہ علیہا نے اپنی ردائے تطہیر کے مقدس و مطہر غلاف میں چھپا کر دائیں ہاتھ میں لیا، ان کا خون آلود لباس اور پاک عبا آپ نے اپنے شانے پر ڈالی پھر دوسرے ہاتھ سے ماتم کرنا شروع کیا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار