

Loading content...
القصہ جس مقام پر بھی اترے جس وقت تمام پردہ دارانِ توحید و رسالت صلواة اللہ علیہن محملوں سے نیچے اترے تو پاک معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا نے جناب سجاؐد علیہ الصلواة والسلام سے فرمایا میرا لعل تمام سپاہیوں سے کہہ دیں کہ وہ یہاں سے دور چلے جائیں اور منہ دوسری طرف کر لیں، جابر اور دوسرے لوگوں سے بھی کہہ دیں کہ وہ بھی دور چلے جائیں اور منہ دوسری طرف کر لیں ،پھر فرمایامیرا لعل اگر محسوس نہ کریںتو کچھ وقت کیلئے آپ بھی منہ دوسری طرف کر لیں اور اپنے فرزند جناب باقر علیہ الصلوات والسلام سے بھی کہہ دیں کہ وہ بھی منہ دوسری طرف کر لے ،آج سبھی مرد منہ دوسری طرف کر لیں کیونکہ ہم جس حالت میں آپ کے پاک بابا علیہ الصلواة والسلام کے پاس جانا چاہتے ہیں ہو سکتا ہے کہ وہ آپ سے بھی برداشت نہ ہو۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار