

Loading content...
پاک پردہ دارانِ تطہیر صلواة اللہ علیہن کے محملوں سے اترنے کے متعلق بھی کتب مقاتل میں دو روایات ہیں، ایک روایت یہ ہے کہ جناب جابر کے عرض کرنے پر تمام پاک پردہ دار صلواة اللہ علیہن دریائے فرات کے کنارے پر مقتل سے کم و بیش پانچ میل دور محملوں سے اُترآئے… جبکہ دوسری روایت یہ ہے کہ اس مقام پر شہنشاہِ وفا علیہ الصلواة والسلام کی پاک دختران صلواة اللہ علیہما کی اپیل کو شرف قبولیت عطا فرمایا گیا اور محملوں کو وہاں سے آگے لے جایا گیا اور پھر کچھ فاصلہ طے کرنے کے بعد جناب معظمہ عالیہ بی بی صلواة اللہ علیہا نے فرمایا کہ شہدائے کربلا علیہم الصلواة والسلام کی تعظیم و تکریم کا تقاضہ یہ ہے کہ ہمیں یہاں سے مقتل گاہ تک پیدل چل کر جانا چاہیے، تاکہ آئندہ آنے والے زائرین کیلئے یہ بات ایک سنت حسنہ یا فرض بن جائے، اس لئے تمام پردہ دار صلواة اللہ علیہن گنج شہداء سے کم بیش دو 2 میل دور محملوں سے اترے اور پھر وہاں سے پیدل چل کر مقتل گاہ تک تشریف لے گئے … (واللہ اعلم بالصواب)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار