

Loading content...
خالق کون و مکاں کا شکر ادا کرو کہ آپ شام کے بازار میں ہمارے ساتھ نہیں تھے، وہاں ان لٹی ہوئی پاک مستورات صلواة اللہ علیہن کے پردے دیکھتے، لاکھوں افراد کے ہجوم میں سے مجھے اپنی ماں بیٹیوں صلواة اللہ علیہن کے ساتھ گزرتے ہوئے دیکھتے، مستورات کو روتا دیکھتے ، معصوم بچوں کی گریہ و زاری سنتے تو بے موت مر گئے ہوتے دربارِملعون میں لوگوں کا ہجوم دیکھتے، ملاعین ازل کی گستاخیوں کا مشاہدہ کرتے اور وہاں ہماری پاک مستورات صلواة اللہ علیہن کے بین سنتے تو شاید تمہارا جگر پھٹ گیا ہوتا اور اگر زندہ رہتے بھی تو آپ کی حالت مجھ سے مختلف نہ ہوتی، ذرا غور سے میری طرف دیکھیں اور اندازہ کریں کہ ایک 26 سال کے نوجوان کی کیا یہی حالت ہوتی ہے کہ کمر خمیدہ ہے، بال سفید ہیں، نظر کمزور ہے اور اس نحیف جسم میں چلنے کی سکت بھی باقی نہیں ہے ،جابر دنیا کا کوئی غیور ہے جو مجمع عام میں اپنی ماؤں بہنوں کا نام سن کر برداشت کر جائے ؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار