

Loading content...
بیمارِ کربلا علیہ الصلواة والسلام نے دریافت کیا آپ مجھ سے کس چیز کی معافی مانگ رہے ہیں؟ جناب جابر نے روتے ہوئے عرض کیا آقا! میں محملوں کو روکنے کی معافی بھی نہیں مانگتا، آپ کو پیدل چلانے کی معافی بھی نہیں مانگتا،آپ کے ساتھ اونچی آواز میں بولنے کی معافی بھی نہیں مانگتا مجھے آپ اس بات کی معافی عطا فرما دیں کہ میں لاعلمی میں پاک مخدراتِ عصمت صلواة اللہ علیہن کے پاک محملوں پر نگاہ کر بیٹھا ہوں ،کہاں میری گناہ گار آنکھیں اور کہاںملکۂ عالمین صلواة اللہ علیہا کی پاک بیٹیوں صلواة اللہ علیہن کے مقدس محمل ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار