

Loading content...
جناب جابر نے سرجھکا کے عرض کیا آقا! مجھ سے بہت بڑی غلطی ہوگئی ہے، میں پاک معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا کے پاک قافلے کو پہچان نہیں سکا ،جناب غازی پاک علیہ الصلواة والسلام نے فرمایا جابر آج تمہارے کہنے پر ہماری پاک معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا محمل سے تو اترآئی ہیں مگر میں سمجھتا ہوں کہ یہ ان کے لئے ایک نیا صدمہ تھا جسے وہ چپ کر کے برداشت کر گئی ہیں ، وہ تو پہلے ہی شام کے طویل سفر سے تھک کر آ رہی تھیں، تمہیںکیا معلوم کہ میری اِس پاک معظمہ بی بیصلواة اللہ علیہا کوتو کئی کئی کنیزیں سہارا دے کر جائے نماز تک لے جایا کرتی تھیں، سورج ان کے پردے کا لحاظ کیاکرتا تھا، مگراب شام کے مسلسل دکھوں نے انہیں اتنا نحیف ونزار کر دیا ہے کہ ان میں چلنے کی سکت تک نہیں رہ گئی۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار