

Loading content...
جناب جابر خودیہ روایت کرتے ہیں کہ جس وقت میں نے اپنے آقا شہنشاہِ وفا علیہ الصلواة والسلام کا حکم سنایا تو اُس وقت محمل بٹھادیئے گئے پاک پردہ داروں نے محملوں میںسے اترنے کا ارادہ کیا کہ زمینِ کربلا متزلزل ہوئی میں نے فوراً مقتل گاہ کی جانب نگاہ کی میں نے ایک ایسا منظر دیکھا کہ میرے ہوش اڑ گئے ، ضعیف النظر ہونے کے باوجود مجھے صاف نظر آ رہا تھا کہ اُس وقت مزار ہائے اقدس میں ارتعاش پیدا ہوا میں نے تمام شہدائے کربلا علیہم الصلواة والسلام کو مزاروں سے باہر تشریف لاکر اِس پاک قافلے کے استقبال کیلئے آتے ہوئے دیکھا ،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار