

Loading content...
زمانۂ قدیم میں انبار سے کوفہ جانے والا راستہ دریائے فرات کے کنارے کنارے جاتا تھا، جو لوگ کوفہ سے کربلا آتے تھے وہ اسی راستے کو اختیار کرتے تھے اور زائرین کا یہ دستور تھا کہ وہ کربلا معلی کی جانب مڑنے سے پہلے دریائے فرات میں غسلِ زیارت کرتے پھر وہاں سے پانچ میل سیدھا مغرب کی جانب چل کر کربلا معلی زیارت کیلئے حاضر ہوجاتے ، کیونکہ نہر علقمہ اس وقت زیر زمین چلی گئی تھی ،اس نہر کے زیر زمین چلے جانے کی وجوہات یہ بیان کی جاتی ہیں کہ بارہ 12 محرم الحرام 61 ہجری کے دن جس وقت بنی اسد کے لوگوں نے شہداء کے لاشہ ہائے اقدس کی تدفین کا پروگرام بنایا تو اُس وقت جناب امام زین العابدین علیہ الصلواة والسلام اعجاز امامت سے کربلا تشریف لائے اور انہوں نے اپنی نگرانی میں لاشہ ہائے اطہر کی تجہیز وتکفین کرائی تھی، جس وقت وہ جناب غازی عباؐس علمدار علیہ الصلواة والسلام کی لاش دفن کرنے کی غرض سے نہر علقمہ کے کنارے پر آئے تھے تو انہوں نے نہر علقمہ کی طرف دیکھ کر فرمایا کیا تم ابھی تک سطح زمین پر بہہ رہی ہو؟ کیا شرم سے زمین میںبھی نہیں ڈوبی ؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار