

Loading content...
آج ہم جس وقت زیارت کیلئے کربلا معلی جاتے ہیں تو ہمیں ایک نہر شہر میں سے گزرتی ہوئی دکھاتی دیتی ہے، جسے نہر ہندیہ کہتے ہیں، کربلا سے شمال مشرق کی طرف دریائے فرات کے کنارے مسیب کا شہر آباد ہے جو جناب مسلم بن عقیل علیہما الصلواة والسلام کے شہزادگان جناب محمدؐ و ابراہیم علیہما الصلواة والسلام کا شہرہے، اس شہر سے 4 کلو میٹر جنوب کی جانب شہزادہ عبدالعظیم علیہ الصلواة والسلام کا مقام ہے، یہاں سے ایک نہر نکلتی ہے جو کربلا کے شہر میں سے گزرتی ہے جو نہر ہندیہ کہلاتی ہے اور کچھ لوگ لاعلمی کی وجہ سے اسے نہر علقمہ بھی کہہ دیتے ہیں حالانکہ نہر علقمہ زیر زمین جاری ہے اور شہنشاہِ وفا علیہ الصلواة والسلام کے روضۂ اطہر کے بالکل نیچے سے گزر رہی ہے جبکہ یہ موجودہ نہر ہندیہ بعد میں کھودی گئی تھی۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار