

Loading content...
جس وقت پاک معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا نے اپنا آخری فیصلہ سنایاکہ ہم پاک بھائی کا حکم ضرور مانیں گے تو عقبی محمل میں موجود شہنشاہِ وفا علیہ الصلواة والسلام کی پاک دختر بروایت دیگر دو پاک دختران نے جس وقت یہ سنا کہ پاک معظمہ بی بی ہمارے بابا پاک علیہ الصلواة والسلام کے حکم پر یہاں سے مقتل گاہ تک پیدل چل کر جانا چاہتی ہیں تو وہ دونوں فوراً محمل سے اتریںاور آ کر جنابِ سجاؐد علیہ الصلواة والسلام کے قدموں پر گر گئیں، ملکِ وفا کے کبریا کی پاک دختران صلواة اللہ علیہا نے روتے ہوئے عرض کیا سجاد ویر ہماری پاک معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا کو محمل سے ہرگز نہ اترنے دیں بلکہ اُن کی ناقہ کی مہارہمیں دے دیں، ہم خود مہار پکڑ کر چلتے ہیں اور اگر بابا پاک پوچھیں گے تو ہم خود جواب دیں گے کہ ذرا دیکھیں تو سہی کہ ہماری پاک معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا کیا پیدل چلنے کے قابل ہیں؟، یہ تو نماز بھی بیٹھ کر ادا فرماتی ہیں،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار