

Loading content...
ذاکرین تو یہ بیان کرتے ہیں کہ پاک معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا نے فرمایا کہ ہم محمل سے نہیںاترتے مگر میں نے یہی پڑھا ہے کہ جس وقت جناب جابر نے عرض کیا کہ میرے سردار کا حکم ہے پیدل چلیں تو پاک معظمہ بی بی کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے سر جھکا کر فرمایا خدا اُس کی سرداری قائم رکھے میں لاکھ بار چلنے کو تیار ہوں پھر فرمایا عابد لعل اور کوئی اُس کا حکم مانے یا نہ مانے یہ بہن کوئی اُس کے حکم کا انکار کر سکتی ہے ؟ اس حکم کی اطاعت اگر آج بہن نہیں کرے گی تو اور کون کرے گا؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار