

Loading content...
جس وقت پاک عالیہ بی بی صلواة اللہ علیہا نے یہ سنا تو ان کی آنکھیں خوشی کے آنسوئوں سے لبریز ہوگئیں، پاک معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا کو بہت مدت کے بعد اتنے ادب و احترام کے ساتھ پاک بھائی کاپاک نام سنائی دیا توبیساختہ آنکھوں سے خوشی کے آنسوجاری ہو گئے جس پاک بہن صلواة اللہ علیہا کو بھائیوں کا پاک نام تلاوت کرنے کی اجازت بھی نہیں تھی اورجب کبھی دل ان کے لئے زیادہ اداس ہوتا تو ان کے پاک نام زمین پر لکھ کر اور رو کر ملنے کی حسرت مٹا لیتیں، جس وقت اُس ترستی ہوئی پاک بہن صلواة اللہ علیہا نے اتنے ادب و احترام سے اپنے وفا دار بھائی کا نام جناب جابر بن عبداللہ انصاری کی زبان سے سنا توفرمایا عابد لعل ان سے ایک بار پھر پوچھیں کہ آپ کے کس سردار کا حکم ہے؟ جناب جابر نے پھر وہی جواب دیا، حتیٰ کہ آپ نے نو9 مرتبہ پوچھا اور جناب جابر نے نو9 مرتبہ یہی جواب عرض کیا کہ علمدار فوج خدا، شہنشاہِ ملک وفا، اسد کردگار کے اسداللہ بیٹے کا پاک فرمان ہے کہ یہاں پا برہنہ پیدل چل کر آئیں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار