

Loading content...
جہاں یہ باتیں ہو رہی تھیں پاک مخدراتِ عصمت صلواة اللہ علیہن کے محمل وہاں سے کچھ پیچھے کھڑے تھے، جس وقت لوگ جمع ہوئے ، آوازیں بلند ہوئیں ،گفتگو نے طول پکڑا اور وارثِ تطہیر جناب عالیہ بی بی صلواة اللہ علیہا کو جناب سجاؐد علیہ الصلواة والسلام کے گرد لوگوں کا ہجوم نظر آیا تو شام غریباں کی ڈری ہوئی پاک مخدومہ بی بی کو بیٹے کی فکر لاحق ہوئی،فرمایا باقر لعل علیہ الصلواة والسلام محمل جلدی بٹھاؤ، خدا خیر کرے، سمجھ نہیں آ رہی کہ آپ کے پاک بابا علیہ الصلواة والسلام کے گرد لوگ کیوں جمع ہو رہے ہیں؟ وہ کسی وقت محملوں کی طرف دیکھتے ہیں، کسی وقت مقتل گاہ کی جانب دیکھ کر رونے لگتے ہیں،ان کی آنکھوں کا خون بھی تازہ ہے ،فوراً محمل بٹھاؤ میرے پاس تو بھائی کی یہی ایک نشانی بچی ہے،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار