

Loading content...
جناب جابر نے عرض کیا آپ مجھے پردیسی نظر آتے ہیں اور آپ کے جاہ و جلال کو دیکھتے ہوئے محسوس ہوتا ہے کہ آپ کسی نگری کے شہنشاہ ہیںیا آپ کا تعلق یقینا کسی اعلیٰ ترین خاندان سے ہے، مگر میں آپ کو آگاہ کرنا چاہتا ہوں کہ اب یہ سابقہ ویرانہ نہیں رہا بلکہ یہ مقام ادب و احترام ہے، اگر آپ کی طبع نازک پر گراں نہ گزرے تو میں یہی گذارش کروں گا کہ آپ اپنی سواریوں سے اتر کر اس جاگیر سے پیدل گزر جائیں کیونکہ یہ ہمشکل پیغمبرشہزادہ علیؐ اکبر علیہ الصلواة والسلام کی مقدس جاگیر ہے اور یہ ہمارے سردار کا حکم ہے کہ یہاں سے کوئی بھی شخص سوار ہو کر نہ گزرے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار